ہیوسٹن میں“سمیہ کی چاند رات”کی شاندار تقریب کاانعقاد

منتظمین نے ہیوسٹن اور گرد و نواح کے تمام افراد کو اس کمیونٹی ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے

Editor News

ہیوسٹن: آغا’ز ریسٹورنٹ اور پینتھرز گروپ یو ایس اے کے اشتراک سے “سمیہ کی چاند رات” کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی جارہی ہے، جو عیدالفطر کی خوشیوں کے سلسلے میں گزشتہ 8 برسوں سے تسلسل کے ساتھ منعقد ہوگی

یہ کمیونٹی ایونٹ 19 یا 20 مارچ 2026 کو چاند نظر آنے کی بنیاد پر منعقد ہوگا۔ تقریب کا آغاز رات 8 بجے ہوگا اور یہ سلسلہ رات 1 بجے تک جاری رہے گا۔ پروگرام کا انعقاد آیا سینٹر، 9371 رچمنڈ ایونیو، ہیوسٹن میں کیا جائے گا۔

تقریب میں فیملیز کے لیے شاپنگ، کھانے پینے کے اسٹالز، عید کی تیاریوں اور کمیونٹی میل جول کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ داخلہ اور پارکنگ مکمل طور پر مفت ہوگی۔

منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ نہ صرف عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا خوبصورت پلیٹ فارم بھی ہے۔ اسٹالز اور اسپانسرشپ کے لیے دلچسپی رکھنے والے افراد (832) 557-0995 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

منتظمین نے ہیوسٹن اور گرد و نواح کے تمام افراد کو اس کمیونٹی ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *