غزالہ ہاشمی کی تاریخ ساز کامیابی: قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر ورجینیا کی نائب گورنر کا حلف اٹھا لیا

زرائع کے مطابق، غزالہ ہاشمی نے منگل کے روز اپنی عہدے کا حلف قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر اٹھایا۔

Editor News

رچمنڈ (نیوز ڈیسک): بھارتی نژاد امریکی سیاست دان غزالہ ہاشمی نے امریکی ریاست ورجینیا کی پہلی مسلم خاتون نائب گورنر (Lieutenant Governor) بن کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

زرائع کے مطابق، غزالہ ہاشمی نے منگل کے روز اپنی عہدے کا حلف قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر اٹھایا۔

تاریخی حلف برداری کی یہ پروقار تقریب 17 جنوری کو ورجینیا اسٹیٹ کیپیٹل، رچمنڈ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر غزالہ ہاشمی کے شوہر اور بیٹیاں بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ورجینیا سپریم کورٹ کی چیف جسٹس کلیو پاول نے ان سے حلف لیا۔

61 سالہ غزالہ ہاشمی کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔ انہوں نے نومبر 2025 کے انتخابات میں ریپبلکن امیدوار جان ریڈ کو شکست دے کر یہ نشست حاصل کی۔ وہ ونسوم ارل سیئرز کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھال رہی ہیں اور اب وہ ورجینیا سینٹ کی صدر کے طور پر قانون سازی کے امور کی نگرانی کریں گی۔

حلف برداری کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں غزالہ ہاشمی نے کہا:”آج ورجینیا کی 43 ویں لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر حلف اٹھانا میرے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے۔ میں گورنر ابیگیل اسپینبرگر اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک ایسی ریاست کے لیے کام کرنے کی منتظر ہوں جہاں سستی سہولیات، مواقع، وقار اور انصاف سب کے لیے میسر ہو۔”

غزالہ ہاشمی 1964 میں بھارت کے شہر حیدرآباد (مالک پیٹ) میں پیدا ہوئیں اور محض چار سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ امریکہ منتقل ہو گئیں۔

وہ ورجینیا میں کسی بھی اعلیٰ ریاستی عہدے پر فائز ہونے والی پہلی حیدرآبادی نژاد شخصیت ہیں۔

سیاست میں آنے سے پہلے وہ کئی دہائیوں تک ورجینیا کے کمیونٹی کالجز میں تدریس کے شعبے سے وابستہ رہیں اور طلبہ کے حقوق اور تعلیمی اصلاحات کے لیے ایک معتبر آواز سمجھی جاتی ہیں۔

غزالہ ہاشمی اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین کے سر باندھتی ہیں، جنہوں نے ان میں تعلیم کی اہمیت اور شہری ذمہ داریوں کا جذبہ بیدار کیا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *