سڈنی/لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان نے آسٹریلوی ٹی 20 لیگ ‘بگ بیش’ کے پندرہویں سیزن کے بقیہ میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرنے والے شاداب خان، جو اس وقت سری لنکا کے خلاف قومی ٹی 20 سیریز میں مصروف ہیں، اب لیگ کے بقیہ حصے کے لیے آسٹریلیا واپس نہیں جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر الوداعی پیغام شاداب خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی دستبرداری کی تصدیق کرتے ہوئے سڈنی تھنڈر کی انتظامیہ، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ٹیم کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کو خوشگوار قرار دیا، تاہم اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ ٹیم اس بار فائنل کی دوڑ تک نہیں پہنچ سکی۔
فیصلے کی وجہ اور کارکردگی ذرائع کے مطابق شاداب خان نے یہ قدم T20 ورلڈ کپ 2026 کی بھرپور تیاریوں اور قومی ذمہ داریوں کو ترجیح دینے کے لیے اٹھایا ہے۔
اس سیزن میں شاداب نے سڈنی تھنڈر کے لیے 6 میچز کھیلے، جس میں انہوں نے آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی طور پر 104 رنز بنائے۔
