بنگلورو (ویب ڈیسک): آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے ایک وارم اپ میچ میں ریان پراگ کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت انڈیا ‘اے’ نے نمیبیا کے خلاف 130 رنز کی یکطرفہ جیت حاصل کر لی ہے۔ بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں بھارتی ٹیم ہر شعبے میں حریف پر حاوی رہی۔
ریان پراگ کا لاٹھی چارج انڈیا ‘اے’ کے کپتان آیوش بدونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
انہوں نے محض 39 گیندوں پر 69 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
نمن دھیر نے 39 اور آشوتوش شرما نے 35 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو مستحکم کیا۔ روبن ٹرمپل مین، میکس ہینگو اور کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
بھارتی باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ لائن بھارتی باؤلرز کے سامنے مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.1 اوورز میں محض 67 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ڈیلن لیچر 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جان فرائی لنک (12) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔
گرجپ نیت سنگھ، میانک یادو، اشوک شرما اور وپراج نگم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ روی بشنوئی اور کپتان بدونی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نمیبیا کا ورلڈ کپ شیڈول اس شکست کے بعد نمیبیا کی ٹیم ملے جلے تاثر کے ساتھ ٹورنامنٹ میں داخل ہو رہی ہے، کیونکہ اس سے قبل انہوں نے اسکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔
