نیویارک : نیویارک سٹی کے مضافاتی علاقے لانگ آئی لینڈ کی ناساؤ کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین اپنی دوسری مدتِ ملازمت کے آغاز کے لیے جلد حلف اٹھانے جا رہے ہیں۔ وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کر کے دوسری مرتبہ اس عہدے پر منتخب ہوئے۔
بروس بلیک مین ایک باوقار اور رسمی تقریب کے دوران لانگ آئی لینڈ میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
یہ بات بھی قابلِ توجہ ہے کہ ناساؤ کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو کے طور پر دوسری بار منتخب ہونے والے بروس بلیک مین نومبر میں نیویارک اسٹیٹ کے گورنر کے انتخاب میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔
