مامدانی کی ٹرانزیشن ٹیم میں ایک اور مسلم بنگلادیشی نژاد امریکی زارا رحیم شامل

یہ ٹیم ممدانی کی انتظامیہ کو رہنمائی فراہم کرے گی جب وہ یکم جنوری 2026 کو باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالیں گے۔

Editor News

عاطف خان |10 نومبر

نیویارک کے نو منتخب میئر زوہران مامدانی کی ٹرانزیشن ٹیم میں ایک اور مسلم بنگلادیشی نژاد امریکی زارا رحیم شامل ہوگئیں ہیں

یہ ٹیم ممدانی کی انتظامیہ کو رہنمائی فراہم کرے گی جب وہ یکم جنوری 2026 کو باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالیں گے۔

زَارا رحیم، فروری 2025 سے ممدانی کی سینئر مشیرکے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، اب ان خواتین کے متنوع گروپ کا حصہ ہیں جن میں مایا ہندا، تاشا وین آوکن، اور فائزہ علی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تمام خواتین ممدانی کی حالیہ انتخابی مہم میں فیصلہ کن کامیابی کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر چکی ہیں۔،

زَارا رحیم ایک پہلی نسل کی امریکی شہری ہیں، جن کی پرورش جنوبی فلوریڈا میں ہوئی۔ ان کے والدین 1980 کی دہائی کے اوائل میں بنگلہ دیش سے امریکہ منتقل ہوئے تھے۔

ممدانی کی انتخابی مہم میں شمولیت سے قبل، زارا نے نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کے زیرِ انتظام یونس سینٹرمیں کام کیا۔ بعدازاں انہوں نے سابق امریکی صدر باراک اوباماکی 2012 کی دوبارہ انتخابی مہم میںفلوریڈا کی ڈیجیٹل کنٹینٹ ڈائریکٹرکے طور پر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے بعد ازاں وائٹ ہاؤس کے دفترِ ڈیجیٹل اسٹریٹیجی میں کام کیا اور اوبر (Uber)، ووگ (Vogue) اور دی وِنگ (The Wing) جیسے معروف اداروں میں سینئر کمیونیکیشن عہدوںپر خدمات انجام دیں۔اس کے علاوہ، وہ ہلری کلنٹن کی 2016 کی صدارتی مہم کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *