نیویارک میں اداکارفیصل قریشی کےساتھ خصوصی میٹ اینڈ گریٹ

انہیں کسی کردار میں رونے کا سین بھی کرنا پڑا تو انہوں نے گلیسرین یا وکس وغیرہ کا استعمال نہیں کیا ۔

Editor News

نیویارک: پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے نیویارک میں فلٹریشن پلانٹ لگانے والے ادارے ”ہیومین نیسیس ٹی فاؤنڈیشن“ کے فنڈ ریزنگ” پروگرام میں شرکت کی۔

فنڈ ریزنگ کے موقع پر میٹ اینڈ گریٹ پروگرام میں گپ شپ کرتےہوئے انکاکہنا تھاکہ اپنےکریئرمیں جتنےبھی کام کیئے ہرکردار کو دل سے نبھایا۔
انہیں کسی کردار میں رونے کا سین بھی کرنا پڑا تو انہوں نے گلیسرین یا وکس وغیرہ کا استعمال نہیں کیا ۔

فیصل قریشی نیویارک میں پاکستان میں مستحق افراد کوپینے کے صاف پانی کے سولر پینل کے ساتھ فلٹریشن پلانٹ لگانے والے ادارے ”ہیومین نیسیس ٹی فاؤنڈیشن “ کے فنڈ ریزنگ کے موقع پر میٹ اینڈ گریٹ پروگرام میں گپ شپ کررہے تھے جس کی میزبانی کے کے فرائض ثمرین حسین اور عتیق قادر نے انجام دئیے ۔

ثمرین حسین نے فیصل قریشی سے ان کے بطور ایکٹنگ کیرئیر کے آغاز سے لے کر مشہور ڈراموں اور کرداروں کے بارے میں انتہائی
دلچسپ گفتگو کی ۔

فیصل قریشی نے فنڈ ریزنگ ڈنر میں شریک پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین پر زور دیا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے کار خیر میں حصہ ڈالنا ، صدقہ جاریہ ہے اور پینے کا صاف پانی فراہم کرکے اوورسیز پاکستانی ، لاکھوں مستحق ہم وطنو کو بڑی بیماریوں اور اموات سے بچا سکتے ہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *