امریکی سفارتخانےنےامریکامیں زیرِتعلیم بھارتی طلبہ کو خبردارکردیا

اگر کوئی طالب علم گرفتار ہوا یا کسی بھی قسم کے قانون کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا تو اس کا ویزا منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

Editor News

نئی دہلی(ویب ڈیسک): بھارت میں قائم امریکی سفارتخانے نے امریکا میں تعلیم حاصل کرنے والے بھارتی طلبہ کو خبردار کیا ہے کہ امریکی قوانین کی خلاف ورزی ان کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے سنگین مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سفارتخانے نے واضح کیا کہ اگر کوئی طالب علم گرفتار ہوا یا کسی بھی قسم کے قانون کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا تو اس کا ویزا منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بدری اور آئندہ امریکی ویزا حاصل کرنے پر پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی سفارتخانے نے طلبہ کو قوانین کی مکمل پابندی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنی تعلیمی اور سفری سرگرمیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی ویزا کوئی حق نہیں بلکہ ایک استحقاق ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *