لیورپول پریڈکےدوران جشن منانے والوں پر گاڑی چڑھانے والے ڈرائیور کو 21 سال 6 ماہ قید

مہارے اقدامات نے اس پیمانے پر خوف اور تباہی پھیلائی جو اس عدالت نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

Editor News

لیورپول: پریمیئر لیگ میں لیورپول کی فتح کا جشن منانے والے ہجوم پر گاڑی چڑھانے والے ڈرائیور کو عدالت نے 21 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ یہ واقعہ روڈ ریج کے شدید غصے کا نتیجہ تھا، جسے عدالت نے “خوف اور تباہی” پھیلانے والا اقدام قرار دیا۔

ملزم پال ڈوئل (54 سال) سزا سنائے جانے کے دوران عدالت میں زاروقطار روتا رہا، جب متاثرین کے بیانات پڑھ کر سنائے گئے۔ بیانات میں بتایا گیا کہ متعدد افراد کو مستقل جسمانی چوٹیں آئیں، جبکہ کئی متاثرین اب تک ڈراؤنے خوابوں اور تکلیف دہ یادوں میں مبتلا ہیں۔

جج اینڈریو مینری نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا،
“جو دن اجتماعی خوشی اور جشن کا ہونا چاہیے تھا، وہ اس کمیونٹی کے لیے خوف، زخمی ہونے اور نقصان کی ایک دائمی یاد بن گیا۔”
انہوں نے مزید کہا، “تمہارے اقدامات نے اس پیمانے پر خوف اور تباہی پھیلائی جو اس عدالت نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔”

عدالت میں دو روزہ سماعت کے دوران پیش کی گئی ڈیش کیم ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ڈوئل ہجوم کو راستے سے ہٹانے کے لیے جارحانہ انداز میں ہارن بجاتا، چیختا اور گالیاں دیتا رہا، اس سے قبل کہ وہ لوگوں پر گاڑی چڑھا دے۔

جج کے مطابق اس واقعے کے اثرات صرف مقدمے میں نامزد متاثرین تک محدود نہیں رہے، بلکہ والدین اور بچے، پولیس اہلکار، بزرگ، طلبہ، سیاح اور راہگیر سب اس سانحے کی لپیٹ میں آئے۔ کئی افراد نے اس لمحے اسے بڑے پیمانے پر دہشت گرد حملہ سمجھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کے اقدام نے پورے شہر کو صدمے اور خوف میں مبتلا کر دیا اور اس کی سزا اسی سنگینی کی عکاس ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *