Pakistan-Italy Labor Deal Opens 3,500 Annual Work Visas

اٹلی نے اگلے تین سالوں کے دوران پاکستانی ورکرز کے لیے 10,500 ملازمتوں کا اعلان کر دیا ہے

Editor News

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعاون میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اٹلی نے اگلے تین سالوں کے دوران پاکستانی ورکرز کے لیے 10,500 ملازمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس سے ملک میں سمندر پار روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

پاکستان اور اٹلی کے درمیان ہونے والے حالیہ لیبر معاہدے کے تحت:

سالانہ کوٹےپرہر سال 3,500 پاکستانی ورکرز کو اٹلی بھیجا جائے گا۔

یہ بھرتیاں سیزنل (موسمی) اور نارن سیزنل کوٹے کے تحت کی جائیں گی۔

یہ منصوبہ اگلے تین سالوں (2026-2028) کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

کن شعبوں میں نوکریاں دستیاب ہوں گی؟

اٹلی کی جانب سے ہنر مند (Skilled) اور نیم ہنر مند (Semi-skilled) دونوں طرح کے ورکرز کے لیے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ جن بڑے شعبوں میں مواقع میسر ہوں گے ان میں شامل ہیں:

ہیلتھ کیئر (طبی شعبہ)

ہاسپیٹلٹی (ہوٹلنگ اور سیاحت)

زراعت (Agriculture)

ٹیکنیکل ٹریڈز (ویلڈنگ اور فنی مہارتیں)

ڈومیسٹک سروسز (گھریلو خدمات)

اس اقدام کا مقصد نہ صرف پاکستانیوں کے لیے روزگار کے بین الاقوامی مواقع پیدا کرنا ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا بھی ہے۔

اس منصوبے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان اٹلی جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اگلا اجلاس فروری 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانے اور ویزا پالیسیوں پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

حکام کی جانب سے امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی رقم کی ادائیگی یا درخواست دینے سے پہلے سرکاری حکومتی ذرائع (بیورو آف امیگریشن یا وزارتِ سمندر پار پاکستانیز) سے تفصیلات کی تصدیق لازمی کریں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *