نمیبیا(ویب ڈیسک): نمیبیا کرکٹ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر گیرہارڈ ایرسمس کریں گے، جو مسلسل چوتھے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور کپتان ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
نمیبیا کے اسکواڈ میں زیادہ تر کھلاڑی 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ رہ چکے ہیں، جہاں سے 9 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل نئے چہروں میں نکول لافٹی ایٹن، لورینز اسٹینکیمپ، جے سی بالٹ، ڈبلیو پی مائر برگ اور میکس ہینگو شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں نمیبیا کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے، جہاں اسے نیدرلینڈز، بھارت، امریکا اور پاکستان کا سامنا کرنا ہوگا۔ نمیبیا اپنا پہلا میچ 10 فروری کو دہلی میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔
نمیبیا کے 15 رکنی اسکواڈ میں گیرہارڈ ایرسمس (کپتان)، زین گرین، برنارڈ شولٹز، روبن ٹرمپیل مین، جے جے اسمتھ، یانگ فرائلنک، لورینز اسٹینکیمپ، میلان کروگر، نکول لافٹی ایٹن، جیک بریسل، بین شیکونگو، جے سی بالٹ، ڈیلن لیچر، ڈبلیو پی مائر برگ اور میکس ہینگو شامل ہیں.
