رپورٹ: شمائلہ
ہیوسٹن : پاکستان سیلبریٹی کرکٹ لیگ میں شرکت کے لئے پاکستان کے نامور فنکاروں کی ہیوسٹن آمد کاسلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کو مطابق ایونت میں شرکت کے لئے کرکٹرز سمیت شوبز انڈسٹری کی شخصیات پہنچ چکی ہیں۔
جن میں عمر گل، عمر اکمل، شاہد آفریدی، اداکار و ہدایتکار نبیل، کامران جیلانی، یونس خان،سمیت دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے پاکستان سیلیبریٹی کرکٹ لیگ) کے تحت دو روزہ ٹی10 کرکٹ میچز 15 اور 16 نومبر کو کنگز مین ایرینا، پیرلینڈ، ٹیکساس میں منعقد ہوں گے۔
ایونٹ کا اہتمام “Amax Events” کی جانب سے کیاجارہاہے، جبکہ “Tempura Event Management” اور متعدد اسپانسرز اس کے معاون ہیں۔ شائقینِ کرکٹ بلکل مفت یہ میچز دیکھ سکتے ہیں۔ میچز صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہیں گے۔
