عہدہ سنبھالتے ہی میئرنےمحکمہ ٹرانسپورٹیشن کانیاکمشنرمقررکردیا

اس کے علاوہ، انہوں نے کمار سیموئلز کو نیا سٹی اسکولز چانسلر مقرر کیا ہے۔

Atif Khan

نیویارک: میئر ممدانی نے عہدہ سنبھالتے ہی مائیک فلن کو محکمہ ٹرانسپورٹیشن (DOT) کا نیا کمشنر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ مائیک فلن کا تجربہ ممدانی کے اس بڑے وعدے کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا جس میں انہوں نے شہر کی بس سروس کو مفت کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس کے علاوہ، انہوں نے کمار سیموئلز کو نیا سٹی اسکولز چانسلر مقرر کیا ہے۔

نئے ٹرانسپورٹیشن کمشنر مائیک فلن دو دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اس سے قبل سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن میں 10 سال تک خدمات انجام دے چکے ہیں اور ٹریفک سیفٹی اور پبلک اسپیس کی منصوبہ بندی کے ماہر مانے جاتے ہیں۔

ماہرین نے ان کی تقرری کو ممدانی انتظامیہ کا ایک بہترین فیصلہ قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں مائیک فلن نے کہا:
“مجھے اس اعتماد پر فخر ہے جو میئر زوہران ممدانی نے مجھ پر کیا ہے۔ ٹرانسپورٹیشن شہری زندگی اور کم لاگت سہولیات کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے، اور میں ایک ایسے ڈی او ٹی کی تعمیر کا منتظر ہوں جو تیز، محفوظ اور محنت کش نیویارکرز کے لیے مؤثر ہو۔”

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *