نیوجرسی(ویب ڈیسک): نیو جرسی کے شہر ایڈیسن میں مسلم کمیونٹی کی ثقافت، کھانوں اور تفریح کو اجاگر کرنے کے لیے مسلم ہیریٹیج منتھ فیسٹیول 2026 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ دو روزہ میلہ جنوری کے پہلے ویک اینڈ، 3 اور 4 جنوری کو منعقد ہوگا۔
فیسٹیول کا اہتمام Jersey Halal Spots کی جانب سے کیا جا رہا ہے، جس میں نعتیہ (نشیڈ) کنسرٹ، کامیڈی شو اور خاندانی تفریحی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ پروگرام میں معروف فنکار عمر زمان، علی سولفل، جمشید بھائی اور عثمان حبیب اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔
منتظمین کے مطابق، یہ ایک مکمل فیملی ایونٹ ہوگا جس میں:
حلال فوڈ اسٹالز
چائے، کافی اور ڈیزرٹس
100 سے زائد شاپنگ وینڈرز
بچوں کے لیے خصوصی سرگرمیاں
میٹ اینڈ گریٹ سیشنز
ہر عمر کے لیے تفریح
فیسٹیول کی انٹری فیس صرف 10 ڈالر فی فرد رکھی گئی ہے، جو پورے ویک اینڈ کے لیے ہوگی۔
یہ ایونٹ نیو جرسی کنونشن اینڈ ایکسپوزیشن سینٹر،
97 سن فیلڈ ایونیو، ایڈیسن، نیو جرسی میں منعقد ہوگا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اس فیسٹیول کا مقصد مسلم ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو ایک مثبت، خوشگوار اور خاندانی ماحول فراہم کرنا ہے۔
مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ
www.jerseyhalalspots.com
ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
