جی میل نےصارفین کےلئےنیافیچرمتعارف کروادیا

اس فیچر سے متعلق مکمل ہدایات فی الحال گوگل کے سپورٹ پیج کے صرف ہندی ورژن پر دستیاب ہیں

Editor News

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک): ٹیکنالوجی کمپنی نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

گوگل کے اکاؤنٹ ہیلپ پیج کے مطابق، جی میل استعمال کرنے والے اب اپنا موجودہ ای میل ایڈریس تبدیل کر سکیں گے اور اس عمل کے دوران ان کا ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا۔

البتہ اس فیچر سے متعلق مکمل ہدایات فی الحال گوگل کے سپورٹ پیج کے صرف ہندی ورژن پر دستیاب ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سہولت کا آغاز بھارت میں کیا گیا ہے۔ تاہم اسی صفحے پر یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس فیچر کو مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، اگرچہ اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

دوسری جانب گوگل کے سپورٹ پیج کے انگریزی ورژن پر اب بھی یہی درج ہے کہ ای میل ایڈریس تبدیل نہیں کیا جا سکتا، جب کہ اس حوالے سے گوگل نے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *