گوگل کی اہم وارننگ: جعلی VPN ایپس کا نیا خطرہ

صارفین کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ VPN یا کسی بھی سیکیورٹی ایپ کو صرف بھروسے مند اور مشہور پلیٹ فارمز (جیسے گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور) سے ہی ڈاؤن لوڈ کریں۔

Editor News

مانیٹرنگ ڈیسک : دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن، گوگل نے صارفین کو ایک نئے اور سنگین سائبر خطرے سے خبردار کیا ہے۔

گل کی تازہ وارننگ (ایڈوائزری) میں بتایا گیا ہے کہ سائبر مجرم ایسی جعلی VPN ایپس بنا رہے ہیں جو دیکھنے میں بالکل اصل اور محفوظ لگتی ہیں۔ یہ ایپس خود کو ایک بھروسے مند سیکیورٹی ٹول یا کسی مشہور VPN سروس کے طور پر پیش کرتی ہیں، مگر درحقیقت ان کا مقصد صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری کرنا یا ان کے موبائل/کمپیوٹر ڈیوائس تک غیر قانونی رسائی حاصل کرنا ہوتا ہے۔

صارفین کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ VPN یا کسی بھی سیکیورٹی ایپ کو صرف بھروسے مند اور مشہور پلیٹ فارمز (جیسے گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور) سے ہی ڈاؤن لوڈ کریں۔

گوگل کے مطابق، نامعلوم یا غیر مصدقہ ذرائع سے ڈاؤن لوڈ کی گئی VPN ایپس نہ صرف آپ کے ڈیوائس کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، بلکہ آپ کی ذاتی معلومات کو بھی خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔

ماہرین نے زور دیا ہے کہ صارفین کو کسی بھی سیکیورٹی یا پرائیویسی سے متعلق ایپ کو انسٹال کرنے سے پہلے اس کی اچھی طرح تحقیق کرنی چاہیے، کیونکہ ایک چھوٹی سی غفلت بہت بڑے مالی یا ذاتی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *