میئر زہران ممدانی ایک تاریخی اور منفرد نجی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

یہ ایک ایسی عظیم الشان تعمیر تھی جس نے محنت کش عوام کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا تھا

Editor News

نیویارک: جب 2026 کے آغاز پر لاکھوں نیویارکرز نئے سال کا جشن منا رہے ہوں گے، شہر کے نو منتخب 111ویں میئر زہران ممدانی ایک تاریخی اور منفرد نجی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

زہران ممدانی کی ٹرانزیشن ٹیم نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ یکم جنوری کی آدھی رات کو، ٹھیک اس وقت جب اقتدار کی منتقلی سرکاری طور پر عمل میں آئے گی، متروکہ “اولڈ سٹی ہال سب وے اسٹیشن” میں حلف اٹھائیں گے۔

زہران ممدانی نے اس انوکھے مقام کے انتخاب کی وجہ بتاتے ہوئے کہا:
“جب 1904 میں اولڈ سٹی ہال اسٹیشن کھلا تھا، تو یہ ایک ایسی عظیم الشان تعمیر تھی جس نے محنت کش عوام کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا تھا۔ یہ ہماری ماضی کی عظمت کی نشانی ہے۔ میں اس تاریخی مقام پر حلف اٹھا کر نیویارک کے لاکھوں شہریوں کو ترقی اور مواقع کے ایک نئے دور میں لے جانے کے لیے پرعزم ہوں۔”

نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز زیرِ زمین اسٹیشن میں ممدانی سے حلف لیں گی، جہاں ان کا خاندان بھی موجود ہوگا۔

یکم جنوری کو دوپہر ایک بجے سٹی ہال کی سیڑھیوں پر عوامی حلف برداری ہوگی، جہاں معروف امریکی سینیٹر برنی سینڈرز ان سے حلف لیں گے۔

اس موقع پر کینین آف ہیروز (Canyon of Heroes) میں صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک ایک بڑی بلاک پارٹی منعقد کی جائے گی، جس میں شرکت کے لیے شہریوں کو آن لائن رجسٹریشن کرانی ہوگی۔

اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے سے قبل ممدانی نے ڈاکٹر مچل کاٹز (صدر ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز) اور ڈاکٹر جیسن گراہم (چیف میڈیکل ایگزامینر) کو ان کے عہدوں پر برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *