پاکولی نیویارک کے زیرِ اہتمام یومِ قائد اورکرسمس کی گرینڈ پارٹی

اس تقریب کا اہتمام پاکولی کے بانی بشیر قمر اور صدر شیخ توقیر الحق نے دیگر ساتھیوں کے تعاون سے کیا

Editor News

نیویارک(ویب ڈیسک):نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف اور نمائندہ تنظیم پاکولی نیویارک کے زیرِ اہتمام بانیٔ پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش اور کرسمس کی مناسبت سے ایک شاندار، یادگار اور منفرد تقریب منعقد کی گئی۔

اس تقریب کا اہتمام پاکولی کے بانی بشیر قمر اور صدر شیخ توقیر الحق نے دیگر ساتھیوں کے تعاون سے کیا۔ تقریب گاہ کو قائدِاعظم کے وسیع بیک ڈراپ، بانیانِ پاکستان کی تصاویر اور سبز ہلالی پرچموں سے نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا، جس نے ماحول کو قومی رنگ میں رنگ دیا۔

تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ پاکولی کے بورڈ ممبرز اور عہدیداران نے قائدِاعظم، علامہ اقبال، لیاقت علی خان، محمد علی جوہر، چوہدری رحمت علی اور محترمہ فاطمہ جناح سمیت بانیانِ پاکستان کے گیٹ اپ میں شرکت کی، جس سے تقریب کو تاریخی اور منفرد حیثیت حاصل ہوئی۔

جب بانیانِ پاکستان کے روپ میں ملبوس عہدیداران تقریب گاہ میں داخل ہوئے تو حاضرین نے کھڑے ہو کر تالियों سے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور جوش و جذبے کا منظر دیکھنے میں آیا۔

تقریب کا آغاز سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے تلاوتِ قرآنِ پاک اور ترجمہ پیش کرکے کیا، جبکہ نظامت کے فرائض عتیق قادری نے انجام دیے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *