کارپورل گریڈون میتھیو ٹی”ٹائی” سنوک کی شہادت کا اعلان

ٹائی سنوک 6 مارچ 2015 کو ڈیلاویئر اسٹیٹ پولیس کے 88 ویں بھرتی کلاس کے رکن کے طور پر شامل ہوئے۔

Editor News

ڈیلاویئر اسٹیٹ پولیس (DSP) نے انتہائی رنج و غم کے ساتھ اپنے ایک نہایت قابل اور فرض شناس اہلکار، کارپورل گریڈ ون میتھیو ٹی “ٹائی” سنوک کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔ 34 سالہ کارپورل سنوک گزشتہ 10 سالوں سے ڈیلاویئر اسٹیٹ پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

تفصیلات کےمطابق 23 دسمبر 2025 کو، کارپورل سنوک ولمنگٹن میں ہیسلر بلیوارڈ پر واقع ‘موٹر وہیکل ڈویژن’ (DMV) میں اوور ٹائم ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اس دوران انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

ٹائی سنوک 6 مارچ 2015 کو ڈیلاویئر اسٹیٹ پولیس کے 88 ویں بھرتی کلاس کے رکن کے طور پر شامل ہوئے۔

ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد، انہیں ‘ٹروپ 6’ (پرائسز کارنر) میں تعینات کیا گیا۔ وہ اپنے پورے کیریئر میں ‘سی شفٹ’ (C-shift) کا حصہ رہے، جہاں انہیں ایک انتہائی پیشہ ور اور قابلِ اعتماد اہلکار کے طور پر جانا جاتا تھا۔

ڈیلاویئر کے مقامی رہائشی ٹائی نے سینٹ مارکس ہائی اسکول اور یونیورسٹی آف میری لینڈ سے تعلیم حاصل کی، جہاں وہ یونیورسٹی کی ریسلنگ ٹیم کے سرگرم رکن بھی رہے۔

کارپورل سنوک نے سوگواران میں اپنی بیوہ اور ایک سالہ بیٹی چھوڑی ہے۔ ڈیلاویئر اسٹیٹ پولیس نے سنوک فیملی سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ٹائی کی قربانیوں اور ان کے خاندان کے تعاون پر ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے۔

ڈیلاویئر اسٹیٹ پولیس نے شہید کے اہل خانہ کی مدد کے لیے ایک آفیشل فنڈ قائم کیا ہے، جس کی تفصیلات خاندان کی اجازت سے شیئر کی جا رہی ہیں۔

جنازے اور تدفین کے انتظامات کا اعلان اہل خانہ کے ساتھ مشاورت کے بعد جلد کر دیا جائے گا۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *