نیویارک سٹی حکام نے کمرشل ڈرائیور لائسنس (CDL) تربیتی پروگرام کے بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کیا

Atif Khan

نیویارک سٹی حکام نے کمرشل ڈرائیور لائسنس (CDL) تربیتی پروگرام کے بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کیا

رپورٹ: عاطف خان

نیویارک سٹی حکام نے کمرشل ڈرائیور لائسنس (CDL) تربیتی پروگرام کے بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد سزا یافتہ نیویارکرز کو دوسرا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ منصوبہ ٹریننگ، رہنمائی اور ملازمت میں مدد فراہم کرے گا تاکہ شرکاء اچھی تنخواہ والی نوکریاں حاصل کر سکیں اور مزدوروں کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق، پہلے مرحلے کے تمام شرکاء کو مکمل وقت کی ملازمت کی پیشکش ہوگی جن کی تنخواہیں 78,000 سے 124,800 ڈالر کے درمیان ہیں۔ یہ منصوبہ مالی استحکام، عوامی تحفظ اور صنعت میں خلا پر کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
Share This Article