عاطف خان | 4نومبر
نیویارک : نیویارک الیکشن پروٹیکشن نے ووٹرز کو کسی بھی پریشانی سے بچنے ہاٹ لائن سروس فراہم کردی۔
اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز کے مطابق کے مطابق اگر ووٹرز کو منگل کے روز پولنگ اسٹیشنز پر کسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہو تو وہ ہاٹ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں،
یہ ہاٹ لائن الیکشن کے دن صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک اور بدھ کے روز صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک فعال رہتی ہے۔ اٹارنی جنرل کے دفتر نے ایک آن لائن سوال و جواب (FAQ) بھی جاری کیا ہے جو ووٹ ڈالنے کے دوران پیش آنے والے ممکنہ مسائل کی وضاحت کرتا ہے۔
جیمز کے مطابق، یہ ہاٹ لائن نومبر 2012 میں شروع ہونے کے بعد سے ہزاروں سوالات وصول کر چکی ہے، اور اٹارنی جنرل کا دفتر ووٹر رجسٹریشن سے متعلق شکایات سمیت مختلف معاملات پر ردعمل دیتا رہا ہے۔
ریاست نیویارک کے پولنگ اسٹیشنز صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک کھلے رہنے کے پابند ہیں۔ جو ووٹرز بندش سے پہلے لائن میں موجود ہوں، انہیں لازمی طور پر ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے گی۔ جیمز نے مزید کہا کہ پولنگ ورکرز اور ووٹرز دونوں کو کسی بھی قسم کے دباؤ یا دھمکی کے بغیر ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے، چاہے وہ کسی انتخابی اہلکار کی جانب سے ہو یا کسی دوسرے شخص کی طرف سے۔
الیکشن پروٹیکشن ہاٹ لائن سے (866) 390-2992 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ شکایات آن لائن بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
