انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

ناک آؤٹ میچ میں پاکستان نے 122 رنز کا ہدف صرف 17 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

Editor News

دبئی(ویب ڈیسک):انڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دبئی میں کھیلے گئے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان نے 122 رنز کا ہدف صرف 17 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 69 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔

عثمان خان 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حمزہ ظہور کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ احمد حسین 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش کی طرف سے اقبال حسین ایمان اور سمیع النبصیر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم 27 اوورز میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلادیش کے لیے سمیع النبصیر 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

بنگلادیش کے کپتان عزیز الحکیم نے 20 رنز بنائے، رفعت بیگ نے 14 رنز اسکور کیے، جبکہ شیخ پرویز جبون اور جواد ابرار 9، 9 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کلام صدیقی 8، فرید حسن 7، محمد عبداللہ 5، ایم ڈی سوبج 2 اور سعد اسلام صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ اقبال حسین ایمان ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4 اور حذیفہ احسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ علی رضا، محمد صیام اور احمد حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *