2026 کے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے دنیا بھر میں ہونے والے ڈرامائی کوالیفائنگ میچز کا سلسلہ اختتام پذیر ہوگیا۔
امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے 48 میں سے 42 ٹیمیں طے ہو چکی ہیں۔
یورپ سے آخری پانچ خودکار کوالیفائرز میں سکاٹ لینڈ اور آسٹریا شامل ہوئے، جنہوں نے 1998 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے جگہ بنائی۔
ان ٹیموں نے اسپین، بیلجیم اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ مل کر یورپ سے براہِ راست کوالیفائی کرنے والی 12 ٹیموں کا سلسلہ مکمل کیا۔دوسری جانب کویراساؤ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے جگہ بنانے والا سب سے چھوٹا ملک بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ ہیٹی اور پاناما کے ساتھ شمالی و وسطی امریکا کے تین خودکار کوالیفائرز میں شامل رہے۔
ایشیائی کوالیفائنگ میں عراق نے انجری ٹائم کے 17ویں منٹ میں ملنے والے پینلٹی گول کی بدولت انٹرکانفیڈریشن پلے آف کے لیے کوالیفائی کرکے اپنا ورلڈ کپ خواب برقرار رکھا۔
پلے آف مرحلے میں شامل دیگر ٹیموں میں بولیویا، کانگو جمہوریہ، نیو کیلیڈونیا، سرینام اور جمیکا شامل ہیں، جہاں دو مزید مقامات کے لیے مقابلہ ہوگا۔
ورلڈ کپ کی چار باقی ماندہ نشستیں یورپ سے یوئیفا کے 16 ٹیموں کے پلے آف کے ذریعے پر کی جائیں گی۔ورلڈ کپ کا ڈرا پانچ دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا۔
2026 ورلڈ کپ کے لیےکوالیفائی کرنے والی ٹیموں کی فہرست
شمالی و وسطی امریکا اور کیریبین (CONCACAF):
کویراساؤ، ہیٹی، پاناما۔
افریقہ (CAF):
الجزائر، کیپ ورڈ، مصر، گھانا، آئیوری کوسٹ، مراکش، سینیگال، جنوبی افریقہ، تیونس۔
یورپ (UEFA):
کروشیا، انگلینڈ، فرانس، ناروے، پرتگال، جرمنی، نیدرلینڈز، اسپین، بیلجیم، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، اسکاٹ لینڈ۔
او شیانا (OFC):
نیوزی لینڈ۔
جنوبی امریکا (CONMEBOL):
ارجنٹینا، برازیل، کولمبیا، ایکواڈور، پیراگوئے، یوراگوئے۔
ورلڈ کپ کا ڈرا پانچ دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا۔ میگاایونٹ کی میزبانی کینیڈا، میکسیکواور امریکاکریں گے۔
