مشہور آسٹریلوی اداکارہ ریکل کارپانی 45 سال کی عمر میں چل بسیں

ہ ان کی آخری رسومات 19 دسمبر جمعہ کو قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں ادا کی جائیں گی

Editor News

سڈنی(ویب ڈیسک): آسٹریلوی اداکارہ ریکل کارپانی طویل علالت کے بعد 45 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

ان کے والدین، ٹونی اور گیل کارپانی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس خبر کا اعلان کیا اور بتایا کہ ریکل کارپانی نے طویل عرصے سے جاری بیماری کے خلاف جدوجہد کے بعد اتوار 7 دسمبر کو زندگی کی آخری سانس لی۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ان کی آخری رسومات 19 دسمبر جمعہ کو قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں ادا کی جائیں گی، اور چاہنے والوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں پرائیویسی کا احترام کریں۔

ریکل کارپانی نہ صرف اداکاری میں نمایاں تھیں بلکہ سماجی اور سیاسی امور میں بھی سرگرم رہی ہیں۔ وہ خاص طور پر خواتین کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے فلسطین میں ہونے والے مظالم سمیت عالمی مسائل پر رائے کا اظہار کرتی رہیں۔

اداکارہ نے آسٹریلوی ٹیلی ویژن میں ایک کامیاب کیریئر بنایا اور انہیں بین الاقوامی سطح پر شہرت “این سی آئی ایس: لاس اینجلس” میں اپنے کردار کے ذریعے حاصل ہوئی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *