امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ (APAG) کی جانب سے ہسپتال میں زیرِ علاج بچوں میں کھلونوں کی تقسیم

فلاحی کاموں کا یہ سلسلہ صرف تعطیلات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورا سال جاری رکھا جائے گا۔

Atif Khan

نیویارک: امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ (APAG Cares) نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی کرسمس اور تعطیلات کے موقع پر بیمار بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

یہ تقریب جمیکا ہسپتال سینٹر میں منعقد کی گئی، جہاں ان بچوں میں کھلونے اور تحائف تقسیم کیے گئے جو مختلف بیماریوں کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں اور چھٹیوں کے ایام اپنے گھروں پر اہل خانہ کے ساتھ نہیں گزار سکے۔

ایپگ کیئرز (APAG Cares) کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد ان بچوں اور ان کے والدین کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جو مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ تنظیم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ:وہ ضرورت مند کمیونٹیز کی خدمت اور تعاون کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔

فلاحی کاموں کا یہ سلسلہ صرف تعطیلات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورا سال جاری رکھا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *