ہارلم: کرسمس پر کھلونوں کی تقسیم، 1200 سے زائد خاندانوں کی شرکت

Editor News

نیویارک: ہارلم کے علاقے میں واقع سکول ‘PS 197’ میں سالانہ کرسمس ٹوائے ڈرائیو (کھلونوں کی تقسیم) کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایک ہزار سے زائد خاندانوں نے شرکت کی۔ ففتھ ایونیو پر واقع اس سکول کے باہر خاندانوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں اور بچوں میں بلا کا جوش و خروش دیکھا گیا۔

سکول کے جمنازیم کو کرسمس کی مناسبت سے ایک خوابناک دنیا (Wonderland) میں بدل دیا گیا تھا، جو کھلونوں اور گرم کپڑوں (کوٹس) سے بھرا ہوا تھا۔ اس تقریب میں 1,200 سے زائد خاندانوں کو تحائف دیے گئے۔ رضا کاروں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے ضرورت مند خاندانوں کی زندگی میں بڑی تبدیلی آتی ہے۔

تقریب میں صرف تحائف ہی نہیں بلکہ تفریح کا بھی بھرپور انتظام تھا۔ بچوں کے درمیان ڈانس کا مقابلہ ہوا، جس میں جیتنے والے بچے کو برانڈ نیو PlayStation انعام میں دیا گیا۔

اس ایونٹ کی روحِ رواں ہارلم کی مقامی رہائشی مشیل اسمالز ہیں، جو گزشتہ 18 سال سے اپنے دوستوں کے تعاون سے یہ ٹوائے ڈرائیو منعقد کر رہی ہیں۔ مشیل نے بتایا:بچپن میں میرے پاس کرسمس پر کچھ نہیں ہوتا تھا، وہ میرے لیے ایک تکلیف دہ وقت تھا۔ اب بچوں کو خوش دیکھ کر مجھے ذہنی سکون ملتا ہے، یہ میرے لیے ایک تھراپی کی طرح ہے۔”

منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ اس روایت کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں تاکہ آنے والے سالوں میں مزید خاندانوں تک خوشیاں پہنچائی جا سکیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *