میئرزوہران مامدانی کافیفاورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹ کی قیمت کم کروانےکاعندیہ

فیفا نے پچھلے سال کلب ورلڈ کپ میں بھی ڈائنامک ٹکٹ پرائسنگ ماڈل استعمال کیا تھا۔

Atif Khan

نیو یارک: نیو یارک کے منتخب میئر زوہران مامدانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک “ورلڈ کپ زار” مقرر کریں گے تاکہ فیفا پر دباؤ ڈالا جا سکے کہ 2026 کے ورلڈ کپ کے ٹکٹ قیمتیں کم کرے۔

زوہران مامدانی ڈیموکریٹک سوشلسٹ اور پرجوش فٹ بال کےشوقین ہیں، نے فیفا کی اس پالیسی کی کھل کر مخالفت کی ہے کہ ٹکٹیں طلب کے مطابق قیمتوں میں بدل سکتی ہیں، بجائے اس کے کہ نشستوں کی بنیاد پر ایک مقررہ قیمت رکھی جائے، جیسا کہ قطر میں 2022 ورلڈ کپ میں کیا گیا تھا۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ بطور میئر وہ واقعی ٹکٹوں کی قیمتیں کم کروا سکتے ہیں یا نہیں، تو مامدانی نے کہا:”ہاں، میں اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کر کے ہر موقع پر فیفا سے بات کروں گا۔”

فٹ بال شائقین کی قیمتوں پر تشویش
امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے فیفا کی ڈائنامک ٹکٹ پرائسنگ پلان پر بین الاقوامی سطح پر تنقید ہوئی ہے، کیونکہ شائقین کو خدشہ ہے کہ وہ مہنگائی کی وجہ سے میچز دیکھنے سے محروم رہ جائیں گے۔

خاص طور پر نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں اگلے سال فائنل سمیت آٹھ میچز ہونے والے ہیں۔ مامدانی کے مطابق، “ورلڈ کپ فائنل کا سب سے سستا ٹکٹ، جو یہاں نیو یارک سٹی اور نیو جرسی میں ہوگا، کروشیائی فیڈریشن کے مطابق 4,000 ڈالر ہے، جو قطر میں فائنل کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ مہنگا ہے۔”

ایک گروپ، فٹ بال سپورٹس یورپ کا کہنا ہے کہ شائقین کو اپنی ٹیم کے پہلے میچ سے لے کر فائنل تک جانے کے لیے تقریباً 7,000 امریکی ڈالر خرچ کرنے پڑیں گے۔ فیفا پچھلے فائنل میں ٹکٹوں کی قیمتیں 380 ڈالر (کمزور ویو سیٹ) سے 5,850 ڈالر (بہترین نشست) تک رکھ چکی تھی۔ فیفا سیکنڈری ٹکٹ سیلز پر بھی 15 فیصد فیس وصول کرے گا۔

مامدانی نے کہا:”میں چاہتا ہوں کہ قیمتیں قابلِ برداشت ہوں۔ اتنی زیادہ قیمتوں کے لیے لوگ اپنی جائیداد گروی رکھیں گے۔ جب یہ آخری بار امریکہ میں ہوا تھا تو فائنل تک پہنچنے کے لیے صرف 200 ڈالر سے کم خرچ آیا تھا، یہی معیار ہونا چاہیے۔”

میٹ لائف اسٹیڈیم میں پہلے میچ کی بڑی مانگ
میٹ لائف اسٹیڈیم میں پہلا میچ 13 جون کو برازیل اور مراکش کے درمیان گروپ اسٹیج میچ ہوگا۔ اسٹیڈیم میں 82,500 شائقین بیٹھ سکتے ہیں، اور ابتدائی دلچسپی بہت زیادہ نظر آ رہی ہے جو بعد میں اور بڑھنے کا امکان ہے۔

مامدانی نے کہا:”میں ورلڈ کپ زار مقرر کروں گا کیونکہ میں بہت پرجوش ہوں کہ اگلے سال ہم آٹھ میچز کی میزبانی کرنے جا رہے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ شائقین اپنی تشویش محسوس کر سکتے ہیں، یہ ان کا حق ہے۔”

فیفا نے پچھلے سال کلب ورلڈ کپ میں بھی ڈائنامک ٹکٹ پرائسنگ ماڈل استعمال کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *