دسمبر2025 کےبعدمیٹروکارڈکاسفراختتام پذیرہوجائےگا

دسمبر کے بعد میٹرو کارڈز فروخت نہیں کیے جائیں گے

Editor News

رپورٹ: عاطف خان

نیویارک(25اکتوبر2025): نیویارک کے مسافر32سال بعدمیٹرو کارڈ نہیں خرید سکیں گے۔سال کے اختتام پر ایم ٹی اے (MTA) مکمل طور پر ٹیپ اینڈ گو پیمنٹ سسٹم “اون مائی (OMNY)” پر منتقل ہو جائے گا

میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سی ای اوجینو لیبر نے گزشتہ روزوضاحت پیش کرتے ہوئےکہاکہایم ٹی اے نے اپنے اون مائی ٹیپ اینڈ رائیڈ سسٹم کی کامیابی کو سراہتے ہوئے میٹرو کارڈ سے الوداعی مرحلہ شروع کر دیا ہے۔مجموعی طور پر، اب ہم 87 فیصد ٹیپ اینڈ رائیڈ استعمال کر رہے ہیں، جو ہماری توقعات سے کہیں آگے ہےاس موقع پر اون مائی کے تین اربویں مسافر کو خصوصی تحفے کا بیگ (swag bag) بھی پیش کیا گیا

انہوں نے مزیدکہا کہ جون میں آئی وٹنس نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ کئی مسافروں نے “ٹیپ اینڈ رائیڈ” نظام پر چارجز میں تاخیر اور غلط بلنگ کی شکایت کی تھی۔

ایم ٹی اے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپ اینڈ رائیڈ میں کچھ پینڈنگ چارجز اکٹھے ہوتے تھے جو بعد میں ایک ساتھ پراسیس کیے جاتے تھے — لیکن یہ مسئلہ اب حل کر لیا گیا ہے۔ ایم ٹی اے کے مطابق، یہ اپڈیٹ کیوبک (Cubic) نظام میں کی گئی ہے جو اون مائی کے ادائیگی نظام کو چلاتا ہے۔

انہوں نےمزید بتایا تمام مسائل ،چاہے چارجز دیر سے پوسٹ ہونا ہوں یا پراسیسنگ میں تاخیر، ایک ہی بنیادی وجہ سے جڑے تھے: کیوبک پہلے سرورز پر چل رہا تھا، لیکن ہمارے مسافروں کی بڑی تعداد کے باعث اسے کلاؤڈ پر منتقل کرنا ضروری تھا۔”

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے شکایت کی کہ ان کے اون مائی کارڈ کام نہیں کر رہے، یا ٹرن اسٹائل ریڈر کارڈ کو شناخت نہیں کر رہا۔

مجھے خود مسافروں کے ای میلز اور پیغامات موصول ہوتے ہیں۔ میں چھپا نہیں ہوں . لوگ آسانی سے مجھ تک پہنچ سکتے ہیں۔ ان شکایات کو فوراً پیشہ ور ٹیم کے حوالے کیا جاتا ہے جو فوری طور پر معاملہ حل کرتی ہے

انہوں نے ہدایت کی کہ اگر آپ اب بھی میٹرو کارڈ استعمال کر رہے ہیں، تو جلد از جلد اون مائی پر منتقل ہو جائیں۔

ایم ٹی اے (MTA) نے مسافروں کے لیے میٹرو کارڈ کے خاتمے اور اون مائی (OMNY) نظام کے مکمل نفاذ سے متعلق اہم تفصیلات جاری کی ہیں۔

31 دسمبر کے بعد میٹرو کارڈز فروخت نہیں کیے جائیں گے۔

اگر آپ کو اون مائی سسٹم میں منتقلی یا چارجز سے متعلق سوالات میں مدد درکار ہو تو آپ سال کے آخر تک کھلنے والے 30 ایم ٹی اے کسٹمر سروس مراکز میں سے کسی پر جا سکتے ہیں۔

یاد رکھیں، اگر آپ سات دن کے عرصے میں 12 سفر مکمل کرتے ہیں تو باقی سفر مفت ہوں گے — لیکن شرط یہ ہے کہ آپ ہر بار ایک ہی ڈیوائس یا کارڈ سے ادائیگی کریں، ورنہ وہ شمار نہیں ہوں گے۔

ایم ٹی اے کے صدر ڈیمیٹریوس کرچلاؤنے کہا کہ“تین ارب سے زائد مسافروں نے اون مائی کے ذریعے سفر کا انتخاب کیا ہے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ہمارے نظام تک پہنچنے کا سب سے آسان اور تیز ترین طریقہ ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *