ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کی منفرد تعریف

ریلی میں موجود شرکاء نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیرولائن لیوٹ کی تعریف پر جوش و خروش سے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Atif Khan

پینسلوینیا/واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ (Karoline Leavitt) کی غیر معمولی اور حیران کن انداز میں تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک خوبصورت چہرے کی حامل خاتون اور “مشین گن جیسے ہونٹ” رکھنے والی شخصیت قرار دیا۔

پینسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جب کیرولائن ٹیلی ویژن پر آتی ہیں تو وہ “پورا اسکرین سنبھال لیتی ہیں” اور ان کی موجودگی بھرپور ہوتی ہے۔

ٹرمپ نے ان کی بات کرنے کی تیزی اور انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ:
“کیرولائن کے ہونٹ ‘چھوٹی مشین گن کی طرح’ چلتے ہیں، اور وہ مکمل طور پر بے خوف ہو کر بات کرتی ہیں۔”

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ کیرولائن کے اس اعتماد کی وجہ یہ ہے کہ ان (ٹرمپ انتظامیہ) کی تمام پالیسیاں “سو فیصد درست ہیں”، اس لیے وہ بغیر کسی دباؤ کے نہایت بھرپور انداز میں اپنا موقف پیش کرتی ہیں۔

ریلی میں موجود شرکاء نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیرولائن لیوٹ کی تعریف پر جوش و خروش سے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *