ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ ساءنس کے طالب علموں کے المناک نقصان پر APPNA کا اظہار تعزیت کراچی: ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ (APPNA) نے کراچی کے منوڑہ ساحل پر پیش آنے والے انتہائی المناک واقعے میں ڈاؤ میڈیکل کالج کے طلباء کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
APPNA اپنےتعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ہماری دعائیں جاں بحق ہونے والے طالب علموں کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے خاندانوں، ہم جماعتوں، ڈاگانہ (DOGANA) اور ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (DUHS) سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ APPNA نے زخمی اور تشویشناک حالت میں موجود طلباء کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔
APPNA نے مزید کہا کہ وہ ڈاؤ فیملی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کی مدد اور یادگاری کوششوں (Memorial Efforts) کے لیے ڈاگانہ (DOGANA) کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔
