سیاسی و عدالتی امیدواروں کی ملاقات: “کافی وِد دی کینڈڈیٹس” کا انعقاد

ی، جس میں شہریوں کو اپنے مقامی رہنماؤں اور امیدواروں سے غیر رسمی گفتگو کا موقع فراہم کیا گیا۔

Editor News

تحریر: سیّد وجاہت حسین

ٹیکساس: مقامی سطح پر سیاسی اور عدالتی امیدواروں نے جمعہ 5 دسمبر 2025 کو PJ’s Coffee Sienna میں منعقدہ “کافی وِد دی کینڈڈیٹس” تقریب میں کمیونٹی سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات صبح 7:30 بجے سے 9:00 بجے تک جاری رہی، جس میں شہریوں کو اپنے مقامی رہنماؤں اور امیدواروں سے غیر رسمی گفتگو کا موقع فراہم کیا گیا۔

تقریب میں متعدد عہدوں کے امیدوار شریک ہوئے، جن میں شامل تھے:
رون رینولڈز (اسٹیٹ ریپ HD27)
جُلی مثیو (جج، کورٹ آٖف لا نمبر 3)
برینڈٹا اسکاٹ (جج، 268واں ڈسٹرکٹ کورٹ)
شاہ حلیم (فورٹ بینڈ کاؤنٹی کلرک)
فیرل بونر(کرسچن بیکیرا، ملیسا ایم ولسن، راشل کارٹر (فورٹ بینڈ کاؤنٹی جج کے امیدوار)
ٹامی کا گلوور (جج، 501واں ڈسٹرکٹ کورٹ)
آرجل بریم (جج، 268واں ڈسٹرکٹ)
مونیکا راولنز (جج، 328واں ڈسٹرکٹ)
سارہ خان (فورٹ بینڈ کاؤنٹی ٹریژر)

شرکاء نے مقامی مسائل، عدالتی امور، اور آئندہ انتخابات سے متعلق سوالات پوچھے جبکہ امیدواروں نے اپنی ترجیحات اور اہداف پر بات کی۔
تقریب میں کافی اور بنیئز مفت فراہم کی گئیں۔ اس پروگرام کی میزبانی جیمی برٹرینڈ اور کورٹنی اسٹرکلن نے کی۔

مقامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ملاقاتیں ووٹرز کو بہتر طور پر آگاہ کرنے اور کمیونٹی سے رابطہ مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *