ہوسٹن(31اکتوبر2025): ہیرس کاؤنٹی پریسنکٹ 4 کی کمشنر لیسلی بریونیز (Lesley Briones) کے اعزاز میں ایک شاندار نیٹ ورکنگ اور کمیونٹی بلڈنگ تقریب منعقد کی گئی، جس نے ان کی ری الیکشن مہم کے باضابطہ آغاز کو یادگار بنا دیا۔
اس موقع پر کمیونٹی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور حامیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.
شرکاء نے کمشنر بریونیز کی حمایت کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا، تاکہ وہ پریسنکٹ 4 کے عوام کے لیے اپنے مثبت اور مؤثر کام کو جاری رکھ سکیں۔
اپنے حوصلہ افزا خطاب میں کمشنر لیسلی بریونیز نے کہا کہ وہ خاص طور پر چھوٹے کاروباروں بالخصوص مہاجر برادری کے کاروباروں کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، تاکہ سب کو برابر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
انہوں نے اپنی جاری کاوشوں پر روشنی ڈالی، جن کا مقصد کمیونٹی سروسز میں بہتری، شمولیت کا فروغ، اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔
تقریب میں ایشیائی تنظیموں اور رہنماؤں کی نمایاں شرکت بھی دیکھنے میں آئی، جس نے کمشنر بریونیز کے اس وژن کو اجاگر کیا جو تنوع، اتحاد اور خوشحال معاشرے کی بنیاد پر قائم ہے۔
یہ نیٹ ورکنگ ریسیپشن صرف ایک انتخابی مہم کا حصہ نہیں بلکہ شراکت، یکجہتی اور اجتماعی ترقی کے عزم کی تجدید تھی. ایک ایسی شام جس نے ثابت کیا کہ ہیرس کاؤنٹی کی کمیونٹی جامع، مؤثر اور متحد قیادت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔
