امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) نے زوہران ممدانی کی ٹرانزیشن کے لیے خصوصی فنڈریزنگ تقریب کا انعقاد کیا، جو 4 دسمبر 2025 کو نیویارک کے علاقے اولڈ ویسٹبری میں منعقد ہوئی۔
یہ تقریب پہلے کسی اور تاریخ کے لیے طے تھی، تاہم بعد ازاں اسے نئی تاریخ پر منتقل کیا گیا۔
یہ فنڈریزنگ ایونٹ زوہران ممدانی کی انتخابی کامیابی کے بعد ان کی ٹرانزیشن ٹیم کی تشکیل اور نیویارک سٹی میں افورڈیبلٹی سے متعلق اُن کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کے لیے منعقد کیا گیا۔
تقریب نے غیر معمولی پذیرائی حاصل کی اور ٹکٹیں بہت تیزی سے فروخت ہو گئیں۔ منتظمین کے مطابق اس ایونٹ سے تقریباً 5 لاکھ ڈالر جمع ہونے کی توقع ہے، جو ممدانی کے مجموعی ٹرانزیشن فنڈ کے 40 لاکھ ڈالر کے ہدف کا اہم حصہ ہوگا۔
