نیٹ فلکس نے وارنر بروس ڈسکوری کے اسٹوڈیوز اور اسٹریمنگ اثاثوں کے لیےبڑی بولی لگا دی

اطلاعات کے مطابق نیٹ فلکس اس وقت سب سے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے

Editor News

تحریر: شمائلہ

نیٹ فلکس نے وارنر بروس ڈسکوری کے اسٹوڈیوز اور اسٹریمنگ اثاثوں کے لیے اب تک کی سب سے بڑی بولی لگا دی ہے، جس کی مالیت تقریباً 28 ڈالر فی شیئر بنتی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق یہ پیشکش گزشتہ جمعرات کو جمع کرائی گئی، اُسی دن پیرا ماؤنٹ نے بھی قریب 27 ڈالر فی شیئر کی ایک نئی پیشکش پیش کی۔

تاہم دونوں آفرز کا براہ راست مقابلہ ممکن نہیں، کیونکہ پیرا ماؤنٹ پوری وارنر بروس ڈسکوری کمپنی خریدنے کا خواہاں ہے، جس میں سی این این سمیت کئی کیبل چینلز شامل ہیں، جبکہ نیٹ فلکس اور دیگر بولی دہندگان کی دلچسپی صرف اسٹوڈیوز اور اسٹریمنگ بزنس تک محدود ہے۔

ہالی وڈ میں یہ بڑی کارپوریٹ خرید و فروخت کی دوڑ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور اس کے اثرات وائٹ ہاؤس تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔ ایچ بی او اور ڈی سی کامکس جیسے بڑے برانڈز کا مستقبل بھی اسی معاملے سے جڑا ہوا ہے۔

دونوں کمپنیاں اس پر بات کرنے سے گریز کر رہی ہیں، مگر اطلاعات کے مطابق نیٹ فلکس اس وقت سب سے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پیرا ماؤنٹ نے اعتراض اٹھایا ہے کہ وارنر بروس ڈسکوری کا عمل نیٹ فلکس کے حق میں جھکا ہوا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *