ہوسٹن میں احد رضامیرکی اینٹری ،مداح خوشی سےکِھل اٹھے

ہوسٹن میں قائم كراچی پوانٹ پر پاكستانی اداكار احد رضا میر كی اچانك آمد نےماحول میں چار چاند لگادیے

Editor News

ہوسٹن میں قائم كراچی پوانٹ پر پاكستانی اداكار احد رضا میر كی اچانك آمد نےماحول میں چار چاند لگادیے

جیسا كہ آپ سب جانتے ہیں امریکہ میں پاکستانی فنکاروں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں معروف ڈرامہ سٹار احد رضا میر نے معروف ریسٹورنٹ کراچی پوائنٹ میں حیران کن انداز میں اینٹری لی۔

احد رضا میر کے داخل ہوتے ہی ماحول یکسر بدل گیا۔ چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں، شائقین انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے پہنچ گئے

اس موقع پر احد رضا میر گرم جوشی کے ساتھ دل کھول کر تصاویر کھنچوائیں اور مداحوں سے بات چیت کی، اور ان کے بے ساختہ سوالات کے جوابات خلوص کے ساتھ دیے
ان کے دورے نے نہ صرف ان کی بے پناہ مقبولیت بلکہ پاکستانی تفریح اور اس کے عالمی سامعین کے درمیان بڑھتے ہوئے ثقافتی رشتے کی بھی تصدیق کی۔

واضح رہے کراچی پوائنٹ تیزی سے ستاروں کےلئے ایک متحرک مرکز میں تبدیل ہو چکی ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کا جوش و جذبہ اور محبت فنکاروں کے لئےاس گہرے پیار کی عکاسی کرتا ہے

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *