شہزادی ڈیانا کے معروف فیشن ڈیزائنر پال کوسٹیلو 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پال کوسٹیلو کا سب سے نمایاں تعلق پرنسز ڈیانا سے تھا، جن کے وہ 1983 سے 1997 میں ان کی وفات تک ذاتی ڈیزائنر رہے۔

Editor News

ویب ڈیسک :دنیا بھر میں پہچانے جانے والے آئرش نژاد برطانوی فیشن ڈیزائنر پال کوسٹیلو، جو پرنسز ڈیانا کے ذاتی ڈیزائنر رہے، 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ان کےموت کی تصدیق فیشن ہاؤس نے کی کہ برانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا: “ہمیں یہ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دینی پڑ رہی ہے کہ پال کوسٹیلو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی اہلیہ اور ساتوں بچے ان کے ساتھ تھے۔ اس مشکل وقت میں خاندان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔”

1945 میں ڈبلن میں پیدا ہونے والے کوسٹیلو نے پیرس کے Chambre Syndicale de la Haute Couture میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، اور بعد ازاں معروف ڈیزائنر ژاک ایسٹریل کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کیا۔

ان کا بین الاقوامی سفر انہیں ملان لے گیا، جہاں انہوں نے مارکس اینڈ اسپینسر کی اطالوی مارکیٹ میں ناکام کوشش کے دوران معاونت کی، پھر لگژری اسٹور La Rinascente کے لیے ڈیزائن کیے۔

بعد ازاں وہ امریکہ منتقل ہوئے اور نیویارک میں این فوگارٹی کے ساتھ کام کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنی کامیاب برانڈ Paul Costelloe Collections کی بنیاد رکھی۔

پال کوسٹیلو کا فیشن ہاؤس آج بھی کامیابی سے جاری ہے اور اس میں خواتین و مردانہ پوشاک، بیگز، لوازمات، ہوم ویئر، زیورات، عینکیں اور بچوں کی تقریبات کے لیے ملبوسات شامل ہیں۔

ہائی فیشن کے علاوہ انہوں نے کارپوریٹ ویئر کی دنیا میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا، برٹش ایئرویز، ڈیلٹا ایئر لائنز اور آئرش اولمپک ٹیم جیسے بڑے اداروں کے لیے یونیفارم ڈیزائن کیے۔

رواں سال لندن فیشن ویک میں ان کی برانڈ نے ‘Boulevard Of Dreams’ کلیکشن پیش کیا 1960 کی بیورلی ہلز کے انداز پر مبنی یہ شو ان کے چار دہائیوں پر محیط فن کا نچوڑ قرار دیا گیا۔

پال کوسٹیلو کا سب سے نمایاں تعلق پرنسز ڈیانا سے تھا، جن کے وہ 1983 سے 1997 میں ان کی وفات تک ذاتی ڈیزائنر رہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *