مائیکروسافٹ کےبانی ’بل گیٹس‘کی بھارتی ڈرامےمیں انٹری

ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کی کہانی کے بیچ صحت، ہمدردی اور تبدیلی کا نیا رشتہ جڑ رہا ہے

Editor News

رپورٹ: عاطف خان

ممبئی (24اکتوبر2025): مائیکروسافٹ کےبانی اور سماجی کارکن بل گیٹس نے بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2‘ میں شرکت کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

گزشتہ رز نشر ہونے والی قسط میں بل گیٹس ویڈیو کال کے ذریعے ڈرامے کی مرکزی کردار تلسی ویرانی (جس کا کردار سمرتی ایرانی ادا کر رہی ہیں) سے گفتگو کرتے نظر آئے۔

ویڈیو کے آغاز میں بل گیٹس خوشگوار انداز میں ہیلو کہتے ہیں، جس پر تلسی اپنی مخصوص نرمی اور مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیتی ہیں۔

گفتگو کےدوران بھارتئ اداکارہ تلسی کہتی ہیں کہ انہیں بہت اچھا لگا یہ جان کر کہ وہ سیدھا امریکا سے ان کے خاندان سے جڑ رہے ہیں۔

بل گیٹس ڈرامے کے صرف مہمان اداکار نہیں بلکہ ایک بامقصد شراکت دار کے طور پر شامل ہیں، جن کا مقصد صحت، ہمدردی اور مثبت تبدیلی کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔

اس بار ’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کی کہانی کے بیچ صحت، ہمدردی اور تبدیلی کا نیا رشتہ جڑ رہا ہے‘۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *