نیویارک کےدومیئرزکی اہم بیٹھک آج ہوگی

یہ ملاقات الیکشن ڈے پر مدنی کی کامیابی کے بعد دونوں کے درمیان پہلی براہِ راست ملاقات ہوگی۔

Atif Khan

نیو یارک: میئر ایرک ایڈمز نے نومنتخب میئر زوہران مامدنی سےملاقات کااعلان کردیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات منگل کے روز متوقع ہے۔

یہ ملاقات الیکشن ڈے پر مدنی کی کامیابی کے بعد دونوں کے درمیان پہلی براہِ راست ملاقات ہوگی۔

الیکشن کے فوراً بعد ایڈمز اسرائیل اور ازبکستان کے دورے پر روانہ ہوگئے تھے۔

ایڈمز کا کہنا ہے، “آج دوپہر میں میئر منتخب مدنی سے ملاقات کر رہا ہوں۔ ہم انہیں انتقالِ اقتدار سے متعلق تمام دستاویزات فراہم کریں گے، تاکہ وہ فیصلہ کریں کہ کن منصوبوں کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ہر میئر کے اپنے ترجیحی منصوبے ہوتے ہیں، میرا کام یہ ہے کہ انہیں ہماری کارکردگی دکھاؤں اور تمام ریکارڈ ان کے حوالے کروں تاکہ وہ چاہیں تو اسے آگے بڑھا سکیں۔”

زوہران مدنی پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ اگرچہ ان کی اور ایڈمز کی براہِ راست ملاقات نہیں ہوئی، لیکن دونوں کی ٹیمیں آپس میں رابطے میں رہی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *