Mamdani and AOC Encourage Parents to Secure Spots in NYC’s Free Early Education Programs

میئر مامدانی کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام خاندانوں پر مالی بوجھ کم کرنے اور بچوں کو ابتدائی بہترین تعلیم فراہم کرنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔

Atif Khan

نیویارک :نیویارک سٹی کے میئر زہران مامدانی اور کانگریس وومن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز (AOC) نے ایک بار پھر مشترکہ طور پر والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کو شہر کے مفت تعلیمی پروگراموں 3-K اور Pre-K میں رجسٹر کروائیں۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ جمعہ، 27 فروری ہے۔

یہ پروگرام ان تمام بچوں کے لیے ہے جو اس سال 3 یا 4 سال کے ہو رہے ہیں۔

میئر اور کانگریس وومن نے ہسپانوی زبان میں ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ سہولت تمام خاندانوں کے لیے ہے، قطع نظر اس کے کہ وہ کون سی زبان بولتے ہیں یا ان کی امیگریشن کی حیثیت (Status) کیا ہے۔

والدین اپنے بچوں کا داخلہ درج ذیل طریقوں سے کر سکتے ہیں:

فون نمبر: 718-935-2009 پر کال کریں۔

ویب سائٹ: myschools.nyc پر آن لائن فارم بھریں۔

میئر مامدانی کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام خاندانوں پر مالی بوجھ کم کرنے اور بچوں کو ابتدائی بہترین تعلیم فراہم کرنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *