APPNA ٹیکساس گالا بازار نےمیلہ لوٹ لیا

بھرپور شرکت اور مثبت ردِعمل نے ایک بار پھر اس مارکیٹ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔

Atif Khan

ٹیکساس: ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ (APPNA) کے سب سے بڑے ٹیکساس چیپٹر کے سالانہ گالا میں اس بار خصوصی شاپنگ بازار سب سے نمایاں اور دلکش سرگرمی کے طور پر اُبھرا، جس نے پوری تقریب کو مزید رنگین بنا دیا۔

اے پی پی این اے بازار نے پنڈال کو ایک منفرد ثقافتی رنگ میں ڈھال دیا، جہاں پاکستانی اور امریکی ڈیزائنرز، برانڈز اور وینڈرز کے اسٹالز نے خوبصورت نمائش پیش کی۔ ہر اسٹال پر شرکاء کا ہجوم دیکھنے کو ملا، خصوصاً ڈاکٹرز کمیونٹی خاص طور پر خواتین شرکاءنے فیشن، جیولری، ایکسیسریز اور ثقافتی اشیاء میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

شرکاء نے بازار کو گالا کا لازمی اور دلکش حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف پاکستانی ثقافت اور فیشن کو امریکہ میں فروغ دیتا ہے بلکہ دونوں ممالک کے چھوٹے کاروباروں، ڈیزائنرز اور کاریگروں کے لیے ایک معنی خیز موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

اے پی پی این اے ٹیکساس چیپٹر کی قیادت کے مطابق، بازار ہر سال کی طرح اس بار بھی ایک خوشگوار، خاندانی اور ثقافتی طور پر بھرپور ماحول پیدا کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا تھا۔ بھرپور شرکت اور مثبت ردِعمل نے ایک بار پھر اس مارکیٹ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *