Zara Noor Abbas Breaks Silence on Rumoured Rift with Sajal Aly

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کیوں ہمیشہ فنکاروں کے بارے میں منفی قیاس آرائیاں ہی کی جاتی ہیں۔

Editor News

کراچی(ویب ڈیسک): پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی قریبی دوست اور سٹار اداکارہ سجل علی کے ساتھ تعلقات میں خرابی کی گردش کرتی خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا کی بنیاد پر کسی کے تعلقات کا فیصلہ کرنا درست نہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لوگوں کو ہر چیز کا منفی پہلو دیکھنے کی عادت ہو گئی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ:ان کی اور سجل علی کی حال ہی میں بات چیت ہوئی ہے اور وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

صرف انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو (Unfollow) کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ دو افراد کے درمیان رابطہ بھی ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کیوں ہمیشہ فنکاروں کے بارے میں منفی قیاس آرائیاں ہی کی جاتی ہیں۔

زارا نور عباس نے انڈسٹری کے تلخ تجربات کا ذکر کرتے ہوئے ایک سبق آموز بات کہی کہ شوبز میں ہر ہاتھ ملانے والا شخص سچا دوست نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزاحیہ مگر سنجیدہ انداز میں کہا کہ یہاں ہاتھ ملانے کے بعد یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ “میری انگلیاں سلامت واپس آئی ہیں یا نہیں”۔

اداکارہ نے مزید بتایا:”پہلے میں ہر کسی کو اپنا دوست سمجھ لیتی تھی، لیکن میرے شوہر اسد صدیقی مجھے ہمیشہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے تھے۔ اب مجھے احساس ہوا ہے کہ وہ اکثر درست کہتے تھے، دوستی کا دائرہ محدود ہونا ہی بہتر ہے۔”

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *