پاکستان نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

فائنل کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سری لنکن ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے بھی موجود تھ

Editor News

ویب ڈیسک: پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ٹائٹل جیت لیا۔

115 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 19ویں اوور میں چار وکٹیں گنوا کر ہدف حاصل کیا۔ پاکستانی بیٹنگ میں بابر اعظم 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ سب سے نمایاں رہے۔ صائم ایوب نے 36، صاحبزادہ فرحان نے 23، کپتان سلمان آغا نے 14 جبکہ فخر زمان صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے پراون رتنائیکے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ایشان ملنگا اور ونندو ہسارنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جہاں پوری ٹیم 114 رنز پر آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ ایک مستحکم پارٹنرشپ کے باوجود لنکن بیٹنگ لائن اچانک بکھر گئی اور صرف 16 رنز کے اندر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

20 کے مجموعے پر شاہین شاہ آفریدی نے پاتھم نسانکا کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو پہلا نقصان پہنچایا۔ بعد ازاں محمد نواز نے اہم شراکت توڑتے ہوئے کوشل مینڈس کو 14 رنز پر پویلین بھیجا۔ اسی دوران صائم ایوب نے کامل مشرا کی اہم وکٹ حاصل کی، جنہوں نے 59 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد نواز نے تین تین وکٹیں اپنے نام کیں، ابرار احمد نے دو جبکہ صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کے 8 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے جبکہ کامل مشرا 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی محمد نواز کو قرار دیا گیا۔

فائنل کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سری لنکن ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے بھی موجود تھے۔ میچ سے قبل سری لنکا میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر دونوں ٹیموں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *