انڈر 19 ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 253 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان کی طرف سے عبدالصبحان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں

Editor News

بلاوایو(ویب ڈیسک): انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے کے ایک اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 253 رنز کا ہدف دے دیا۔ یہ میچ زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 252 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے ویدانت تریویدی 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ویبھو سوریہ ونشی نے 30 اور آرون جارج نے 16 رنز اسکور کیے۔ بھارتی کپتان آیوش مہاترے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی طرف سے عبدالصبحان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سیام نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ علی رضا، احمد حسین، مومن قمر اور علی حسن بلوچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کو بھارت کا دیا گیا ہدف 33.3 اوورز کے اندر حاصل کرنا ہوگا۔ آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ٹیم بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ میں بولرز نے

اچھی بولنگ کی، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور ہدف بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہے۔

پاکستان (پلےئنگ الیون):
حمزہ زہور (وکٹ کیپر)، سمیر منہاس، عثمان خان، احمد حسین، فرحان یوسف (کپتان)، حذیفہ احسن، علی حسن بلوچ، عبدالصبحان، مومن قمر، محمد سیام، علی رضا

بھارت (پلےئنگ الیون):
آرون جارج، ویبھو سوریہ ونشی، آیوش مہاترے (کپتان)، ویہان ملہوترا، ابھیگیان کنڈو (وکٹ کیپر)، ویدانت تریویدی، آر ایس امبرش، کنیشک چوہان، کھلان پٹیل، ہینل پٹیل، دیپیش دیویندرن

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *