آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول اور گروپس کا اعلان

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بھارت اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Editor News

ویب ڈیسک :آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے میچز کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

تاریخ اور میزبان
یہ ایونٹ 15 جنوری سے 6 فروری 2026 تک کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی زمبابوے اور نمیبیا کریں گے۔ایونٹ میں کل 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جو مجموعی طور پر 41 میچزکھیلیں گی۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بھارت اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تمام 16 ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے:

  • گروپ اے: بھارت، بنگلا دیش، امریکا، نیوزی لینڈ
  • گروپ بی: زمبابوے، پاکستان، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ
  • گروپ سی: آسٹریلیا، آئرلینڈ، جاپان، سری لنکا
  • گروپ ڈی: تنزانیہ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، جنوبی افریقہ

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو شیڈول میں الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *