بالی ووڈ کے مقبول اسٹار جوڑے کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی نومولود بیٹی کا نام بالآخر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔
کیارا اور سدھارتھ،نے 28 نومبر کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی “چھوٹی پری” کی پہلی جھلک دکھاتے ہوئے اس کا نام “سَرایاہ” (Saraayah) بتایا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پوسٹ میں صرف بیٹی کے ننھے قدم نظر آ رہے ہیں جو سفید بنے ہوئے موزوں میں ڈھکے ہوئے ہیں جبکہ پس منظر سبز رنگ کا ہے۔
اس اعلان کے بعد بالی وُڈ کی شخصیات اور مداحوں نے تبصروں میں جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سدھارتھ اور کیارا نے اس روایتی نام کو ایک جدید تاثر دیتے ہوئے اس کی ہجے تبدیل کرکے “Saraayah” رکھا ہے۔
واضح رہے ان کے گھر 15 جولائی کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی،
