برطانوی حکومت نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کردیا

برطانوی حکام کے مطابق رجب بٹ کی ملک بدری امیگریشن قوانین اور ویزا کی خلاف ورزیوں کے تحت عمل میں لائی گئی۔

Editor News

لندن: برطانوی حکام نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزا منسوخ کرتے ہوئے انہیں ملک سے ڈی پورٹ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رجب بٹ منگل کی صبح خصوصی انتظامات کے تحت پاکستان روانہ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کا برطانوی ویزا منسوخ ہونا ہے، جو 2027 تک کے لیے نافذ تھا۔ تفتیش کے دوران حکام کو معلوم ہوا کہ رجب بٹ نے ویزا حاصل کرتے وقت اپنے خلاف پاکستان میں زیرِ سماعت مقدمات کو چھپایا تھا، جو ایک سنگین خلاف ورزی قرار دی گئی۔

کئی روز قبل برطانوی خفیہ ادارے MI6 نے بٹ اور ان کے ساتھی یوٹیوبر ندیم نانی والا کو نامعلوم شکایات پر حراست میں لیا تھا، جن میں دہشت گردی سے متعلق الزامات شامل تھے۔ تاہم نانی والا چونکہ برطانوی شہری ہیں، انہیں چھوڑ دیا گیا، جبکہ رجب بٹ کے دستاویزات مزید جانچ کے لیے ہوم آفس کے حوالے کیے گئے۔

اس دوران حکام نے ان کے خلاف غیر ظاہر کردہ مقدمات کی تصدیق کی، جس کی معلومات پاکستان کے متعلقہ اداروں نے پہلے ہی برطانیہ کو فراہم کر دی تھیں۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد برطانوی حکومت نے رجب بٹ کو باضابطہ خط جاری کیا، جس میں انہیں فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ رجب بٹ کے قریبی ذرائع نے ڈی پورٹ کیے جانے کی تصدیق کردی، جبکہ ندیم نانی والا نے بھی بتایا کہ وہ بٹ کے ساتھ پاکستان واپس آئے ہیں۔

برطانوی حکام کے مطابق رجب بٹ کی ملک بدری امیگریشن قوانین اور ویزا کی خلاف ورزیوں کے تحت عمل میں لائی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *