نیویارک سٹی میں تھینکس گیونگ ڈے پریڈ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات

کہ میسیز تھینکس گیونگ ڈے پریڈ کو اس وقت کوئی "معلوم مخصوص خطرہ درپیش نہیں ہے۔

Atif Khan

نیویارک: نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کمشنر جیسکا ٹش نے کہا ہے کہ میسیز تھینکس گیونگ ڈے پریڈ کو اس وقت کوئی “معلوم مخصوص خطرہ درپیش نہیں ہے۔

کمشنر ٹش نے بدھ کی شام اپر ویسٹ سائیڈ پر سالانہ بیلون فلانے کی تقریب کے موقع پر ایک نیوز کانفرنس میں خطاب کیا

ٹش نے کہا کہ “نیویارک کے شہری پولیس کی بڑھی ہوئی موجودگی دیکھیں گے جس میں ہزاروں NYPD افسران ڈھائی میل کے پریڈ روٹ اور ارد گرد کے بلاکس پر تعینات ہوں گے۔”

کمشنر نے مزید کہا: “ہمارے ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کو زمین پر ہماری گشت کی کوریج کو بڑھانے کے لیے تعینات کیا جائے گا، اور 14 ہزار میٹل رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ، سینکڑوں NYPD اور DSNY کی ‘بلاکر گاڑیاں’ راستے پر حکمت عملی کے تحت کھڑی کی جائیں گی۔”

پریڈ ویسٹ 77ویں سٹریٹ اور سینٹرل پارک ویسٹ سے صبح 8:30 بجے شروع ہوگی۔

اس کے بعد یہ ویسٹ 59ویں سٹریٹ کی طرف جنوب کی جانب بڑھے گی، پھر 5th ایونیو پر جنوب کی طرف جاری رہے گی اور 34th سٹریٹ پر میسیز کے فلیگ شپ اسٹور پر ختم ہوگی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *