جرمن وزیر خارجہ یوہان وڈیفل نے رواں سال کےآخرمیں چین کے دورے کا منصوبہ

انہوں نے یہ دورہ اس وقت منسوخ کر دیا جب چینی حکام نے ان کی صرف ایک ملاقات کی درخواست قبول کی تھی

Editor News

تحریر: سیّدحاجب حسن

ویب ڈیسک : برلن: جرمنی کے وزیر خارجہ، یوہان وڈیفل (Johann Wadephul) نے منگل کو برلن میں ایک پالیسی فورم کے دوران اعلان کیا کہ وہ رواں سال کے اختتام سے قبل چین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سے قبل، انہوں نے اکتوبر میں ہونے والا اپنا دورہ چین آخری لمحے پر ملتوی کر دیا تھا۔

چانسلر فریڈرک میرز نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ وہ خود بھی 2026 کے پہلے چند ہفتوں میں چین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وڈیفل کو اکتوبر کے آخر میں چینی دارالحکومت کا دورہ کرنا تھا اور یہ چانسلر فریڈرک میرز کی حکومت کے کسی وزیر کا پہلا دورہ چین ہوتا۔ تاہم، انہوں نے یہ دورہ اس وقت منسوخ کر دیا جب چینی حکام نے ان کی صرف ایک ملاقات کی درخواست قبول کی تھی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *