نیویارک میں شکریہ کے دن کی رنگارنگ تھینکس گیونگ ڈے پریڈ کا انعقاد

یویارک کے مختلف علاقوں میں خاندان اور دوست احباب جمع ہو کر شکرگزاری کا جذبہ بانٹتے رہے

Atif Khan

نیویارک سٹی میں روایتی تھینکس گیونگ ڈے پریڈ بڑے جوش و خروش اور شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں مقامی افراد اور دنیا بھر سے آئے سیاحوں نے شرکت کی۔ شہر کی گلیاں رنگوں، میوزک اور بڑے سائز کے ہیلیئم غباروں سے بھر گئیں۔

پریڈ میں کارٹون کرداروں، مشہور فلمی ہیروز، اور تہوار کے خصوصی فلوٹس نے سماں باندھ دیا۔ مارچنگ بینڈز کی پرفارمنس اور ڈانس گروپس نے شرکاء کو محظوظ کیا، جبکہ بچوں کے پسندیدہ دیو ہیکل غبارے پریڈ کی خاص کشش رہے۔

سکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ، پولیس اور رضاکاروں کی بھاری نفری اطراف میں تعینات رہی تاکہ پریڈ کے شرکاء محفوظ ماحول میں تہوار کی خوشیاں منا سکیں۔

تہوار کے اس خصوصی موقع پر نیویارک کے مختلف علاقوں میں خاندان اور دوست احباب جمع ہو کر شکرگزاری کا جذبہ بانٹتے رہے۔ پریڈ کو ٹی وی اور آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی بڑے پیمانے پر دیکھا گی

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *