لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

نیویارک میں شہری مسائل حل کرنےکیلئےنئی ٹیکنالوجی ٹیم کاآغاز

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر و کمشنر (OTI) لیزا جیلوبٹر نے مشترکہ طور پر ایک نئے اور انقلابی ٹیکنالوجی اقدام “پبلک انٹرسٹ ٹیکنالوجی (PIT) کریو” کا اعلان کیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت ماہر ٹیکنالوجسٹس کی ٹیمیں براہ راست نیویارک سٹی کے مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گی تاکہ بیوروکریٹک رکاوٹوں کو دور کر کے شہریوں کے مسائل کو اندرونی ڈیجیٹل سلوشنز (In-house Digital Solutions) کے ذریعے فوری حل کیا جا سکے۔

پی آئی ٹی (PIT) کی پہلی ٹیم محکمہ تحفظِ صارفین و ملازمین (DCWP) کے ساتھ مل کر ایک ایسا آسان آن لائن پورٹل تیار کرے گی جس کے ذریعے نیویارک کے شہری ان کمپنیوں کے خلاف فوری شکایت درج کروا سکیں گے جو صارفین کو مہنگی اور مشکل سے منسوخ ہونے والی سبسکرپشنز کے جال میں پھنساتی ہیں۔ یہ پورٹل ممدانی انتظامیہ کے ملک بھر میں نافذ کردہ پہلے “کلک ٹو کینسل” تحفظات کے قانون کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مجموعی طور پر ایسی 5 ٹیکنالوجی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی جن میں پروڈکٹ مینیجرز، سافٹ ویئر انجینئرز، ڈیزائنرز اور ڈیٹا کے ماہرین شامل ہوں گے۔ ان ٹیموں کا مقصد سالہا سال طویل ٹیکنالوجی پراجیکٹس کے بجائے چند ماہ میں آئیڈیاز کو حقیقت کا روپ دینا ہے۔

راک فیلر فاؤنڈیشن (The Rockefeller Foundation) بھی اس اقدام کے لیے مالی و تکنیکی مدد فراہم کر رہی ہے تاکہ پسماندہ کمیونٹیز کے لیے سرکاری نظام کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے سہل بنایا جا سکے۔

میئر زہران ممدانی نے اس منصوبے کے حوالے سے کہا:”حکومت کو اتنا ہی فعال اور جدید ہونا چاہیے جتنے اس کے شہری ہیں۔ نیویارک کے باسیوں کو پرانے، الجھے ہوئے اور سرخ فیتے کا شکار سسٹمز پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ PIT Crew کا پہلا منصوبہ ان کمپنیوں کے خلاف احتساب کو آسان بنائے گا جو محنت کش لوگوں کو لوٹنے کے لیے دھوکہ دہی پر مبنی سبسکرپشنز کا استعمال کرتی ہیں۔”

چیف ٹیکنالوجی آفیسر لیزا جیلوبٹر نے بھی واضح کیا کہ اکیسویں صدی میں ہر سرکاری سروس ایک ڈیجیٹل سروس ہے، اور ان کا مقصد عوام کے لیے خدمات کے حصول کو انتہائی آسان بنانا ہے۔